Live Updates

جماعت اسلامی پارلیمانی بورڈ کاجنرل الیکشن کیلئے ضلع باجوڑ کےامیدواروں کا اعلان

پیر 27 فروری 2023 21:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2023ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی بورڈ نےجنرل الیکشن کیلئے ضلع باجوڑ کےامیدواروں کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 کیلئےحاجی سردار خان جبکہ صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی کے 18 کیلئے سابق ضلعی امیر مولانا وحید گل پی کے 19 کیلئے سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان اور پی کے 20 کیلئے ممتاز قبائلی رہنما ملک ایاز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان سابق ایم پی اے سراج الدین خان کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی کے قائدین نے پریس کانفرنس کے دوران کیا جس میں ضلعی امیر صاحبزاہ ہارون الرشید اور تحصیل زمہ داران اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر صاحبزاہ ہارون الرشید نے پی ٹی آئی کی سابقہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے این اے 40 کیلئے متفقہ طور پر سابق ایم پی اے سراج الدین خان کے فرزند عابد خان کومیدان میں اتارا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات