ھ*بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری لاہور سے الیکشن لڑینگی: حافظ غلام محی الدین

اتوار 5 مارچ 2023 19:15

Wلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2023ء) پیپلز پارٹی کے بانی مرکزی رہنما حافظ غلام محی الدین نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کا لاہور سے الیکشن لڑنے کااعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے اس اعلان کی پوری لاہور تنظیم نے ہاتھ اٹھا کر بھرپور تائید کی اور کہا کہ لیڈر شپ کی جانب سے لاہور سے الیکشن لڑنے کی وجہ سے نہ صرف ان کی یقینی جیت ہوگی بلکہ ان کی وجہ سے جو باقی امیدوار پارٹی ٹکٹوں پر الیکشن لڑیں گے ان کی بھی جیت یقینی ہو جائے گی۔

حافظ غلام محی الدین نے این اے 133 سے بلاول بھٹو زرداری اور این اے 130 سے محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کو الیکشن لڑوانے کی لاہور تنظیم اور پارٹی کو تجویز دی جس پر پیپلز پارٹی لاہور کی ساری تنظیم نے ہاتھ کھڑے کر کے ان کی اس تجویز کی بھرپور تائید کی اور حافظ غلام محی الدین سے سب جیالوں نے کہا کہ آپ نے نہ صرف ایک شاندار تجویز دی ہے بلکہ ایسا کر کے آپ نے سب جیالوں کے دل جیت لئے ہیں۔