پشاور یونیورسٹی ،سپروایزرکی قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 6 مارچ 2023 17:02

پشاور یونیورسٹی ،سپروایزرکی قتل میں ملوث ملزم گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2023ء) پشاور یونیورسٹی میں گزشتہ روزسپروایزر ثقلین بنگش کی قتل میں ملوث نجی سکیورٹی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پشاور یونیورسٹی میں گزشتہ روزسپروایزر ثقلین بنگش کی قتل میں ملوث نجی سکیورٹی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ ملزم مسعود کو ایک کارروائی کے دوران ضلع خیبر سے گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او محمد اعجاز خان کے مطابق کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون عاقب خان ، ایس ایچ او تھانہ کیمپس پشاور داد خان، ایس ایچ او تھانہ جمرود اکبر خان ، ڈی ایس بی ضلع خیبر نے حصہ لیا ۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ روٹین کے مطابق سپروایزر ثقلین بنگش سکیورٹی انتظامات چیک کر رہے تھے کہ انٹرنیشنل ہاسٹل گیٹ کھولنے کے دوران مجھ سے پستول گر کر فائر ہوا جس کے نتیجے میں سپروایزر جاں بحق ہوگیا۔