امیرعبدالقدیراعوان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ

پیر 6 مارچ 2023 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2023ء) حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کے صاحبزادے ملک شہید اللہ اعوان کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب دارالعرفان منارہ میں منعقد ہوئی۔جس میں ملک بھر سے سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں شاہد خاقان عباسی سابقہ وزیر اعظم،جنرل حافظ سرور،جنرل فیض حمید،ذولفقار علی دلہہ ایم این اے،ملک تنویر اسلم سیتھی ایم پی اے غلام رضا ربانی کھر، فوزیہ بہرام صاحبہ ایم این اے،محترم سمیرا ملک ایم این اے،ملک محمد اسلم اعوان ایم این اے،ملک حسن اسلم اعوان ایم پی اے،مہوش سلطانہ ایم پی اے،سردار اصف ممتا ٹمن،ملک شہر یار اعوان،طلحہ حبیب تلہ گنگ،کرنل سرخرو،ملک شاکر خان ایم این اے،ملک جاوید سابقہ ایم پی اے،امیر حیدر سنگھا،سردار حبیب،حاجی ناصر لیہ،چوہدری رستم لیہ،مطلوب مہندی سابقہ ایم این اے،ڈاکٹر مختار احمد برتھ سابقہ ایم این اے،راجہ ثنائ اللہ چکوال،علی ناصر بھٹی،بدر منیر صاحب،برگیڈئیربشیر دھڑکنہ،برگیڈئیر مقصود حسین،ملک حفیظ انجم چکوال،پیر وقار کرولی، ملک اختر شہباز،عطائ اللہ عیسی خیلوی،علی اکبر بھنڈر،جاوید حسنین شاہ ایم این اے،خان تصور خان جوہر آباد،ارباب علی ایگزیکٹواین ایچ اے،سینٹر طلحہ صاحب،سپیکرآزاد کشمیر اسمبلی،زبیر گوندل جماعت اسلامی،کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

امیر عبدالقدیر اعوان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم ہمارا یہ تعلق سلامت رکھیں آج جس تقریب کے انعقاد میں ہم جمع ہیں یہ زندگی کے حصے ہیں جب اللہ اور اللہ کے حبیب ? کے حکم کے مطابق ہوتے ہیں تو یہ تعلق،دوستیاں محبتوں میں تبدیل ہوتی ہیں۔یہ محبتیں جاں نثاری کو پہنچتی ہیں۔اللہ کریم آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔آخر میں انہوں نے کھانے سے پہلے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔استقبالیہ میں شوکت حیات،ملک امجد اعوان،حکیم عبدالماجد،ڈاکٹر عرفان،ڈاکٹر نوید بابر،محمد مصطفے کے علاوہ دیگر بھی شامل تھی