راجن پور ،پی ٹی آئی رہنماء کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا،مقدمہ درج

پیر 13 مارچ 2023 17:39

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2023ء) حالیہ ضمنی الیکشن میں جام پور کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 193 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہونے والے سردار محمد محسن خان لغاری کیساتھ ڈکیتی کی واردات گزشتہ شب لاہور سے چوٹی زیریں آرہے تھے کہ پولیس تھانہ گدائی کی حدود میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون ، پاسپورٹ اور نقدی چھین لی ڈرائیور کی مدعیت میں تھانہ گدائی پولیس نے مقدمہ درج کرنے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہی-