گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج حویلیاں میں پانچواں سپورٹس گالا شروع ہو گیا

منگل 14 مارچ 2023 21:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2023ء) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج حویلیاں میں پانچویں وے بی ایس سپورٹس گالا کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ارشاد احمد، پرنسپل و جی ایم سی کوآرڈینیٹر ممتاز حیدر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں قاضی عبدالسبحان کے ہمراہ سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں طلباءو طالبات سمیت کثیر تعداد میں پروفیسر صاحبان نے شرکت کی۔

طلباءو طالبات کی جانب سے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ارشاد احمد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج حویلیاں میں پانچویں وی بی ایس سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر محمد طاہر نے کی۔ پروقار تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد سپورٹس گالا کے انچارچ پروفیسر شوکت خان نے شرکاءکو پانویں سپورٹس گالا کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ بی ایس سپورٹس گالا میں تمام شعبہ جات کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ارشار احمد نے کہا کہ طلباءو طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کی طرف بھی راغب ہونا چاہئے اور طلباءو طالبات کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے، کھیلوں سے طلباءو طالبات کے ذہنی نشوونما بہتر ہوتی ہے، آپ لوگ اپنی زندگی میں کھیل کو اہم حصہ سمجھیں، انہیں یہ دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہوئی کہ نوجوان طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج و جی ایم سی کوآرڈینیٹر ممتاز حیدر نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں پرنسپل قاضی عبدالسبحان کی زیر نگرانی میں کامیابی کی کوئی منازل طے کر چکا ہے، ان کی تعنیاتی سے کالج ہذا میں کافی حد تک بہتری نظر آ رہی ہے، طلباءو طالبات میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جوش و خروش دیکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل قاضی عبدالسبحان نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہستالوں کے میدان ویران ہو جاتے ہیں۔ کالج ہذا میں سپورٹس گالا کا آغاز کر کے انتہائی خوشی محسوس کرتے ہیں، نوجوان طلباءکو آگے نکلنے کے مواقع فراہم ہوں گے، زندگی میں سپورٹس کا ہونا بہت ضروری ہے، اپنے آپ کو جسمانی فٹ رکھنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :