ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 15 مارچ 2023 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سند ھ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا۔ ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 39، خیرپور، چھور، سبی، روہڑی، پڈعیدن اور شہید بینظیر آباد میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔