ڈاکٹرامجد قادری کا بہیمانہ قتل امن کے خلاف سازش ہے، علماء مشائخ

حکومت فوری طور پر قاتلوںکو گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچائے، جمعیت علمائے پاکستان

بدھ 15 مارچ 2023 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2023ء) جماعت قادریہ علیمیہ پاکستان کے امیرپیر طریقت الشاہ مفتی محمدعبدالعلیم قادری کے بھانجے ڈاکٹرامجد قادری کے بہیمانہ قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ پیر احمدعمران نقشبندی،سابق صوبائی صدر مفتی محمدعبدالنبی لانگاہ،حاجی امدادعلی لاشاری،جے یوپی لائرز فورم کے چیئرمین ناصررضوان ایڈوکیٹ، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ خلیل احمدنورانی، سینئر نائب صدر عبدالوحید یونس، جنرل سیکریٹری فقیر ملک محمدشکیل قاسمی، مفتی محمدفیض احمدقادری، ڈاکٹر شاہ محمدیوسف حفیظ محمدی، مفتی محمدزبیر عامر گیلانی، مفتی سراج احمد مہروی، قاری عبدالرزاق نقشبندی، علامہ قاری اللہ ڈوایانقشبندی،صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی، قاری اظہر نقشبندی،ڈاکٹرپیرمحمودعالم آسی ،مولوی عارف کمال نعیمی،نسیم احمدخاں غوری، محمداسلم آرائیں،عبدالعزیزمیئو، حافظ شاہداللہ نورانی، قاری شمیم الدین، علامہ فدااحمدنعیمی، قاری قاضی محمدادریس قادری، صوفی سید مسرورہاشمی خانی، مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ، ڈاکٹرطلحہ قادری، قاری سلیم اختر، سید مشرف ہاشمی، سید عمران حسین، قاری عاشق حسین نورانی، غلام عباس لنگاہ، سید محمدعباس نورانی، حافظ عبدالماجدقادری، قاری رشید احمدنورانی، احمدبن عبداللہ، محمداکرم نقشبندی، علیم نورانی،پروفیسرانواراحمدشیخ، ایازقادری، مولانافقیر محمدقادری،فرخ تنویر،علامہ غلام مجتبیٰ نعیمی،علامہ غلام مصطفیٰ شاذلی، حاجی عبدالرحیم نورانی، حاجی نورمحمدگوالیا،عبدالحسن اشرفی،علامہ جہانزیب ہزاروی، علامہ ریحان غوری، مولانانویدلطیف قادری، سیدمسرورعالم قادری،مظہر نورانی، نوید فیروزی،صوفی فخرالدین نورانی، اویس انصاری، ساجدرسول قادری، حافظ وقاص اشرفی، مولاناضمیر سعیدی، قاری دلشاداحمدچشتی، اشفاق رضا، محمداکبروٹو،قاری شہزادقادری ودیگر علماء مشائخ اور ممتازشخصیات نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

علماء مشائخ نے اپنے مشترکہ بیان میںکاٹلنگ مردان میں ڈاکٹرامجد قادری کے قتل کو امن کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہورہی ہے، دن دہاڑے اہم ترین شخصیت کا قتل حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔علماء مشائخ نے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈاکٹرامجد قادری انتہائی نیک سیرت، خوش گفتار، عبادت گزار، بااخلاق اور مسکین طبع شخصیت کے مالک اور انتہائی خداترس انسان تھے۔ وہ علاقے میں جرگوں اور امن کمیٹی کے سربراہ تھے اور مختلف سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہتے تھے ،ایسی شخصیت کاقتل امن خراب کرنے کی سازش ہے حکومت فوری نوٹس لے۔