Live Updates

مریم نواز کا پنجاب سے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پی پی 149، پی پی 153، پی پی 173سے الیکشن لڑیں گی جس کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفترمیں جمع کروا دئیے

جمعرات 16 مارچ 2023 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب سے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے ،مریم نواز پی پی 149، پی پی 153، پی پی 173سے الیکشن لڑیں گی جس کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفترمیں جمع کروا دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پی پی 149، پی پی 153، پی پی 173سے الیکشن لڑیں گی جس کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفترمیں جمع کروا دئیے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پی پی 149 سے محترمہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ملک لیاقت اعوان ایڈوکیٹ اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائے گئے ہیں۔ایم شہباز بھٹی۔عامر رضا۔میاں مبشر۔عاشق سلہری۔خرم مغل تجویز کنندہ اور تائید کنندہ میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما عطائ تارڑ لاہور سے الیکشن لڑیں گے جس کے تحت پی پی 158,163 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات