اخلاقی طور پر امیر مقام اب صوبائی صدر نہیں رہے، ارباب خضرحیات

جمعرات 16 مارچ 2023 20:35

۔ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2023ء) رہنما مسلم لیگ ن ارباب خضرحیات مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں نے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف عدم اعتماد کر دیا ہے۔ اخلاقی طور پر امیر مقام اب صوبائی صدر نہیں رہے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کرنے والوں کو پارٹی سے نکال کر دم لینگے۔

پرویز مشرف کی باقیات ن لیگ کو دیمک کی طرح ختم کر رہے ہیں۔ امیر مقام کا مسلم لیگ ن کو امیر مقام لیگ بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ مسلم لیگ ن نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ سردار مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا، عبدالسبحان خان اور دیگر نظریاتی کارکنوں کا متحد ہونا خوش آئند ہی