نشان مدوشکا کا سری لنکا کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو

جمعہ 17 مارچ 2023 10:10

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز نشان مدوشکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ نشان مدوشکا نے بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

نشان مدوشکا سری لنکا کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 163 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ویلنگٹن میں میچ شروع ہوا تو سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان کیوی ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکن ٹیم کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :