پنجاب یونیورسٹی ، ایپلی کیشنز،حکمت عملی،حل و تعلیم کے موضو ع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد

جمعہ 17 مارچ 2023 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) پنجاب یونیورسٹی ریموٹ سینسنگ، جی آئی ایس اینڈ کلائمیٹ ریسرچ لیب، نیشنل سینٹر آف جی آئی ایس اینڈ اسپیس ایپلی کیشنز، سینٹر فار ریموٹ سینسنگ اور انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام ریموٹ سینسنگ،جی آئی ایس اور موسمیاتی تبدیلی: ایپلی کیشنز،حکمت عملی،حل اور تعلیم کے موضو ع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پنجاب ہایئر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر محمد نواز،ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری، ڈائریکٹر آر ایس جی سی آر ایل ڈاکٹر ضیاء الحق، پاکستان اور بیرون ملک کے نامور محققین، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے مختلف موضوعات پر اپنے تجربات اور تحقیق سے آگاہ کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کو فروغ دینے پر زور دیا اور بہترین کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کوسراہا۔ ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر زبانی پریزینٹیشنز، پوسٹر نمائش ومقابلے، جیو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نمائش، ورکشاپس، پینل ڈسکشن اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ چودہ ممالک سے ایک ہزار سے زائدمحققین، ماہر تعلیم، پیشہ ور افراد اور طلبہ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس نے شرکاء کو عالمی شہرت یافتہ سائنسدانوں، محققین اور ماہرین تعلیم کے خیالات اور تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا تاکہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔