پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام احمد مشتاق ادبی اور کتاب میلے کا انعقاد

جمعہ 17 مارچ 2023 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام احمد مشتاق ادبی اور کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹرغلام معین الدین نظامی، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر معین نظامی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج قدیم درسگاہ ہے جس میں طلبہ کو تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ایسی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تقریب میں یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ کے درمیان غزل، نظم اور بیت بازی کے مقابلے ہوئے جبکہ مختلف ناشرین کی جانب سے لگائے گئے کتابوں کے سٹالز پرخصوصی رعایت دی گئی۔