سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تحائف چھپا گئے

تحائف ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی بیوی میلانیا، ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ٹرمپ کے داماد کشنر کو دیے گئے،رپورٹ

ہفتہ 18 مارچ 2023 16:39

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تحائف چھپا گئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رپورٹ ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاوس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔رپورٹ کے مطابق یہ تحائف ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی بیوی میلانیا، ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ٹرمپ کے داماد کشنر کو دیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں ان تحائف کو حکومت کے حوالے کر دیا گیا، لیکن ان کو امریکی قانون کے مطابق ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔