Live Updates

طلعت حسین کی اردو پوائنٹ کی زمان پارک آپریشن کی کوریج کو منفی رخ دینے کی قابل مذمت کوشش، اردو پوائنٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے والے ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ کو سید طلعت حسین کی جانب سے ایک مخصوص ویڈیو کلپ کے ذریعے افسوسناک، بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈا کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اردو پوائنٹ کا الزام تراشی پر مبنی ٹوئٹ واپس لینے کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 مارچ 2023 20:43

طلعت حسین کی اردو پوائنٹ کی زمان پارک آپریشن کی کوریج کو منفی رخ دینے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2023ء) اردو پوائنٹ نے طلعت حسین کی زمان پارک آپریشن کی کوریج کو منفی رخ دینے کی کوشش کا بھانڈا پھوڑ دیا، الزام تراشی پر مبنی ٹوئٹ واپس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز عمران خان کی غیر حاضری میں پنجاب پولیس کے زمان پارک آپریشن کی کوریج کرنے والے ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ کو صحافی سید طلعت حسین کی جانب سے قابل مذمت، بے بنیاد، افسوسناک اور منفی پراپیگنڈا کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اردو پوائنٹ نے ہفتے کے روز اپنی صحافتی ذمے داریوں کو نبھاتے ہوئے عوام کو زمان پارک پر پولیس آپریشن کے براہ راست مناظر دکھا کر حقائق سے آگاہ رکھنے کی کوشش کی، تاہم طلعت حسین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے اردو پوائنٹ کے رپورٹر پر مخصوص فوٹیج بنانے کا بے بنیاد الزام عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی طلعت حسین کی بے بنیاد الزام تراشی پر مبنی ٹوئٹ کے فوری بعد ویڈیو کی تصدیق کرنے کے بجائے اسے فوری ری ٹوئٹ کر دیا۔

طلعت حسین کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ کو قابل مذمت، بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈا کا نشانہ بنانے پر اردو پوائنٹ کے گروپ مینیجر سید ذیشان عزیز نے حقائق پر مبنی جواب دیتے ہوئے تمام معاملے کی اصل حقیقت بیان کر دی۔

سید ذیشان عزیز نے طلعت حسین کے پراپیگنڈا کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا کہ منفی سوچ اور ذہنیت کا علاج ناممکن ہے۔

انہوں نے بتایا تحریک انصاف کے کارکن کو اینکر نے وہاں جا کر بیٹھنے کو کہا جہاں پولیس والے تمام زمان پارک کے سٹاف اور کارکنان کو بیٹھا رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھیں کیا اسے مارا گیا ہے؟ نہیں، وہ سامنے جا کر بیٹھ گیا ہے جس کو دیکھایا بھی گیا ہے۔ جبکہ اردو پوائنٹ سے وابستہ سینئر صحافی ثناء اللہ ناگرا کی جانب سے بھی بے بنیاد، قابل مذمت اور منفی پراپیگنڈا کرنے والے طلعت حسین کو بھرپور اور حقائق پر مبنی جواب دیا گیا۔



انہوں نے کہا اگر غور سے دیکھیں تو وہ بندہ نمائندہ اردو پوائنٹ کےکہنے پر سیدھا جا کر دوسرے افراد کے پاس بیٹھ جاتا ہے۔ بغیر تحقیق کے کسی چیز کو اچھالنا ایک سینئر صحافی کو زیب نہیں دیتا۔ اوپر سےمریم صاحبہ بھی بھی فوری ری ٹویٹ کر دیا۔ طلعت صاحب آپ کو چاہیئے محض الزام تراشی پر مبنی اپنا ٹویٹ واپس لیں جبکہ باقی چینلز کو بھی اردوپوائنٹ کے خلاف اپنی پروپیگنڈا فوٹیج پر معذرت کرنی چاہیئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات