Live Updates

عمران خان ملک کیلئے سکورٹی رسک بن چکے ہیں،خواجہ غلام شعیب

بار بار قانون کو ہاتھ میں لے کر وطن عزیز میں انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جارہا ہے۔ عدلیہ دوہراہ معیار نظام انصاف کیلئے لمحہ فکریہ ہے

اتوار 19 مارچ 2023 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر اورNA-242 شہباز شریف سیکریٹریٹ ضلع کیماڑی کے انچارج خواجہ غلام شعیب اور ضلع کیماڑی کے صدر حاجی صالحین تنولی نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی جب سے اقتدار سے علیحدہ ہوا ہے ریاست پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک بن گیا ہے بار بار قانون کو ہاتھ میں لے کر آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ گزشتہ روز زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے مسلح غنڈوں نے جس طرح پولیس کے خلاف ڈنگا فساد لاٹھی چارج اور پیٹرول بم برسائے وہ ریاست پاکستان کیلئے کھلا چیلنج ہے جس نے ریاست کو ہلاکر دکھ کر دیا ایسے موقع پر عدلیہ کی جانب سے فسادی عمران خان کیلئے نرم گوشہ اختیار کیا جانا المیہ ہے ملک کے حالات تیزی کے ساتھ خراب کرنے سازش کی جارہی ہے جس کا نوٹس لینا ہوگا اس موقع پر عدلیہ کا کردار اہم ہے ملک میں دوہرا نظام انصاف نہیں چل سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات