
آڑھتیوں اوردکانداروں کامفاد اہم ہو جائے تو معیشت تباہ ہو جاتی ہے،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
پراپرٹی اور بروکر مافیا کو نوازنا ترجیح ہو تو صنعت میں سرمایہ کاری رک جاتی ہے،صدر پاکستان اکانومی واچ
پیر 20 مارچ 2023 18:42
(جاری ہے)
اگر اس شعبہ سے ٹیکس لیا جائے تو اربوں ڈالر کی بچت ممکن ہے اور اگر ان کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں تو بائیس کروڑ عوام کو ریلیف مل سکتا ہے مگر ایسا کبھی نہیں ہو گا۔
اسی طرح زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس نہیں لیا جا رہا ہے جو معیشت کا بڑا شعبہ ہے۔ آڑھتیوں دکانداروںکے علاوہ رئیل اسٹیٹ مافیا پر بھی خصوصی عنایت کی جاتی ہے۔اس شعبہ کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے اور اتنا منافع بخش بنا دیا گیا ہے کہ کوئی پیداواری شعبہ میں سرمایہ کاری کوتیار نہیں ہے بلکہ صنعتکار بھی اپنے کارخانے بند کر کے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ نجی بجلی گھر بھی ارباب اختیار کی آنکھ کا تارا ہیں جنھیں عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر کھلایا جا رہا ہے اور انھیں ناقابل یقین ادائیگیاں کر کے ملکی معیشت کی جڑیں کھودی جا رہی ہیں۔ٹیکس نیٹ میں توسیع کرنے کے بجائے عوام کی کھال اتاری جا رہی ہے جبکہ موجودہ ٹیکس گزاروں کو نچوڑا جا رہا ہے مگر اسکے باوجود چھ ماہ کامالیاتی خسارہ1.683 کھرب اور جاری حسابات کا خسارہ 3.66 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ بندرگاہ پر روکے گئے کنٹینر چھوڑنے کے بعد یہ خسارہ نو ارب ڈالرسے تجاوز کر جائے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی برامدات کا زیادہ تر انحصار ٹیکسٹائل شعبہ پر ہے اور سیلاب نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ شعبہ موسمی اثرات سے محفوظ نہیں ہے اس لئے اس من پسند شعبہ کے علاوہ آئی ٹی دیگر اشیاء کی برامدات کو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اگر پالیسیوں کو عوام کے مفاد کے تابع نہ کیا گیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.