
ض*سیفٹی ویک، کراچی میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کے۔ الیکٹرک کے عزم کا عکاس
پیر 20 مارچ 2023 20:30
(جاری ہے)
ایک اہم اقدام شراکت داروں کے تعاون سے کمیونٹی کے فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں حصہ لینا تھا۔
اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے۔ الیکٹرک کی ٹیموں کو ایچ ای ایس کلچر پر ایک لائیو ویبینار کے لیے مدعو کیا گیا۔ کے۔ الیکٹرک کی ٹیموں نے ادارے کی ثقافت کو تبدیل کرنے اور پاور سیکٹر میں حفاظتی معیارات کو بلند کرنے کے لیے لاگو کیے گئے کام کے بہترین طریقوں کے حوالے سے اپنی کامیابی کی کہانی شیئر کی۔ حفاظتی بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے شہر بھر کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے ساتھ این ای ڈی اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ حفاظتی سیشن منعقد کیے گئے۔حفاظت کے ساتھ صاف ستھرا آپریٹنگ ماحول بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں کے۔ الیکٹرک نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے ساتھ مل کر کراچی میں اپنے کسٹمر کیئر سینٹرز، سب اسٹیشنز اور ایریا دفاتر میں صفائی کے منصوبے شروع کیے۔ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ورکرز کو اپنی اور اپنی قیادت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایچ ایس ای کی تربیت بھی دی گئی۔ مزید برآں کے۔ الیکٹرک نے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے تعاون سے کے۔ الیکٹرک کے ملازمین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے کیمپ بھی لگایا۔سیپکو کے سیفٹی ڈائریکٹر کاشف قریشی کو بھی کمپنی کے پروٹوکولز اور محفوظ آپریٹنگ ماحول کا مشاہدہ کرنے کے لیے کے۔ الیکٹرک کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سیفٹی ویک کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کاشف قریشی نے بتایا کہ کسی بھی جگہ پر نصب حفاظتی نظام، خواہ وہ کام کی جگہ ہو یا رہائش، ہر ایک کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری اور بنیادی انسانی ضرورت کا حصہ ہے، جسے ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔ مجھے خوشی ہے کہ کے۔الیکٹرک نے ایک ایسا اقدام شروع کیا ہے جس میں حفاظت کے حوالے سے کئی اقدامات شامل ہیں، جو کام کے دوران محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے سے متعلق تمام ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ دوسرے ادارے بھی اس کی پیروی کرکے اپنے فریم ورک میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ کے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ فلاحی کام اپنے گھر سے شروع کرنا چاہیے اور اس لیے ہم اپنے تمام شراکت داروں کی حفاظت پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مختلف سطحوں پر حفاظتی ضروریات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔ سیفٹی ویک ہمارے اس عزم کا عکاس ہے کہ حفاظتی ماحول کتنا ضروری ہے اور اس کو ہم کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔#مزید قومی خبریں
-
نوازشریف سینٹر آف ایکسیلینس میں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ بچوں کی ذہنی پختگی کا باعث بنے گی، وزیرتعلیم پنجاب
-
پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چیف ڈویلپمنٹ آفیسر سے ملاقات میں گفتگو
-
ووٹرمیں صنفی فرق کو کم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
پاکستان ذمہ دار اورامن کاداعی، مسلح افواج نے قوم کاسرفخرسے بلندکردیا، مسئلہ کشمیرایک بارپھرعالمی ایجنڈے پرنمودارہواہے،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری
-
نورمقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں وکیل نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے
-
یک جہتی کا مثالی مظاہرہ کرنے پر پاک فوج، فضائیہ اور تمام سیاسی جماعتوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ، عبدالقادرپٹیل
-
بجٹ میں ہیلتھ پیکیج لیکر آرہے ہیں ، وزیر قومی صحت
-
سی بی ڈی نے بارش کا پانی محفوظ کرنے کا نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر خیبر پختونخوا نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے میٹرکس پاکستان کے بانی حسن نثار کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور سووینئر سے نوازا
-
علیمہ خانم، عمرایوب، فواد چوہدری و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.