لیجنڈز لیگ؛ آفریدی نے ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی

سوشل میڈیا پر آفریدی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 مارچ 2023 13:14

لیجنڈز لیگ؛ آفریدی نے ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی
دوحا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مارچ 2023ء ) لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی افغانستان کے لوگوں کے نام کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے شاہد آفریدی اور ٹیم نے ٹرافی کو افغانستان کے لوگوں کے نام کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق کرکٹر اصغر افغان نے کپتان شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جشن منائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی جانب سے ٹرافی افغان بھائیوں کے نام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔