Live Updates

پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل

پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز 25 کے بجائے 27 مئی کو شروع کرانے کا فیصلہ

بدھ 14 مئی 2025 12:44

پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) پاکستان بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردو بدل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز 25 کے بجائے 27 مئی کو شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ 3 جون کے بجائے 5 جون کو شیڈول کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

25 مئی کو پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے پاک بنگلا دیش سیریز کا آغاز دو روز آگے کرنا پڑا، پی سی بی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو تاریخوں میں ردوبدل سے متعلق اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی پاکستان بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا حتمی شیڈول جلد جاری کریگا، پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز فیصل آباد اور لاہور میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ اور بنگلا دیش سیریز کا شیڈول متاثر ہوا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات