مفت آٹاسکیم کاخواب چکنا چورہوگیا ،حصول کے لیے قطاروں میں لگنے والے مردوخواتین نے آٹانہ ملنے پر ٹریفک معطل

منگل 21 مارچ 2023 21:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2023ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مفت آٹاسکیم کاخواب چکنا چور ہوگیا صبح سے آٹے کے حصول کے لیے قطاروں میں لگنے والے مردوخواتین نے آٹانہ ملنے پر ٹریفک معطل کرکے حکومت کے ناقص انتظامات کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات میں میں ہوشربااضافہ،بجلی کے نرخوں میں بار باراضافہ،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکرکے غریبوں کی کمرتوڑ دی ہے اوپر سے خود ساختہ مہنگائی کاطوفان کھڑا کیا گیا ہے تاجروں کو حکومت پکڑتی نہیں چھوٹے د کا ند ا ر و ں کوجرمانے کرنے سے مہنگائی کاطوفان رکنے و ا لانہیں گیارہ ماہ میں حکومت نے بجلی پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں کے بم گراکر دووقت کانوالہ تک غریبوں کے منہ سے چھین لیا ہے آج حکومت خود دیکھے کے کتنی دنیا ان کے دیئے گئے نمبرز پر آٹے کے حصول کا میسج کررہے ہیں مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ غریب کم تنخواہ میں جائے تو کہاجائے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے پھلوں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اورحکومت مفت آٹا سکیم دے کر ووٹ پکے کرنے میں لگی ہوئی ہے ریلیف دینا ہے تو پیٹرول وبجلی کے نرخوں میں کمی کرئے اورپرانی قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو لاکردکھائے آٹالینے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہوکر تھک گئے ہیں۔