Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنمایوں کا اجلاس، لاہور جلسے سمیت دیگر امور پر مشاورت

اجلاس میں کارکنوں کی گرفتاری اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر بھی غور کیا گیا

منگل 21 مارچ 2023 23:11

عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنمایوں کا اجلاس، لاہور جلسے سمیت دیگر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور جلسے سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں سینئر رہنمائوں کے اجلاس میں اسدقیصر، پرویز خٹک، شیریں مزاری فواد چوہدری کے علاوہ سبطین خان، یاسمین راشد، اسلم اقبال اوراعجاز چوہدری شریک ہوئے۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم اور لاہور میں 26 مارچ جلسے سے متعلق مشاورت کی گئی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکا نے خیبر پختونخوا میں امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ، کارکنوں کی گرفتاری اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر بھی غور کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات