cن لیگ کے نظریاتی کارکنوں کا اجلاس بلانے کا اعلان

/صوبائی صدر امیر مقام اور جنرل سیکر ٹری مرتضی عباسیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی‘ مقررین کا خطاب

منگل 21 مارچ 2023 20:30

kپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2023ء) مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکنوں نے ماہ رمضان کے فوری بعد اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام اور جنرل سیکر ٹری مرتضی عباسی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔ گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہ اجلاس جس میں سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا، سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان، ارباب خضر حیات، فرید مفکر، ایشال خان، ڈاکٹر ظاہر شاہ، اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے میں قومی وطن پارٹی کے رہنما ارباب غلام حیدر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے متوالے مشرف کی باقیات کو مذید قبول کرنے کے لئے تیار نہیں، مسلم لیگ خیبر پختو نخوا کا جنازہ اٹھانے والے چند دنوں کے مہمان ہیں۔

(جاری ہے)

نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگانے والوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہیں، پارٹی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ مقررین نے کہا کہ مشرف دور میں جیلیں کاٹنے والے ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور مفاد پر ست مزے کر رہے ہیں، امیر مقام نے قاضی حسین احمد اور پرویز مشرف کیساتھ بھی دھو کہ کیا تھا اور اب نواز شریف کو بھی ڈبو نا چاہتا ہی