شعیب افضل ملک پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدراور عبدالرحمن سیکرٹری منتخب ہوگئے

بدھ 22 مارچ 2023 13:39

شعیب افضل ملک پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدراور عبدالرحمن سیکرٹری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) شعیب افضل ملک پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور عبدالرحمن سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب آئندہ چارسال کیلئے کیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں میں صدر شعیب افضل ملک، سینئر نائب صدر حمزہ احمد ملک، نائب صدر عثمان پراچہ، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز مقدس اور صمد کو منتخب کیا گیا ۔

اس کے علاوہ مجلس عاملہ کے اراکین میں محمد عرفان، فیروزہ اسلم اور عبدالوہاب شامل ہیں۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا نے نومنتخب صدر شعیب افضل ملک اور سیکرٹری عبدالرحمن مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں صوبے میں نیٹ بال کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :