اقوام متحدہ نے دنیا میں پانی کے بحران کے حوالے سے خبردارکردیا

پانی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ واٹر فورم اور یونیسکو کی جانب سے رپورٹ جاری

بدھ 22 مارچ 2023 15:35

اقوام متحدہ نے دنیا میں پانی کے بحران کے حوالے سے خبردارکردیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) اقوام متحدہ نے بنیادی ضرورت پانی کے حوالے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا پانی کے بحران کی جانب بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ واٹر فورم اور یونیسکو کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تقریبا 2 ارب لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور پانی بنیادی ضروریات میں سے ایک اہم جز ہے۔اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں پانی کے بحران کی وجوہات پانی کا ضرورت سے زیادہ استعمال اور موسمیاتی تبد یلیوں کو قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :