چیئرمین سینیٹ کا شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو خراج عقیدت

بہادر سپوتوں کی وطن کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، محمد صادق سنجرانی

بدھ 22 مارچ 2023 16:41

چیئرمین سینیٹ کا شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مادر وطن کے لئے اپنی جان کانذرانہ پیش کرنے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بریگیڈیئر اور ان جیسے دھرتی کے بہادر سپوتوں کی وطن کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی نے مادروطن کے امن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ دہشت گرد ترقی کے دشمن اور پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ۔ انہوں نے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کیلئے بلندی درجات اور واقعہ میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔