۳ فیصل آباد:رمضان المبا ر ک کی آمد کے باوجو د محکمہ سوئی گیس حکام کی مس مینجمنٹ نے عوام کو پریشان کر دیا

Sسوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام، گذشتہ چار ماہ سے شہر اور گردونواح میں گیس کی 16سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

بدھ 22 مارچ 2023 20:05

ؑ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2023ء) رمضان المبا ر ک کی آمد کے باوجو د محکمہ سوئی گیس حکام کی مس مینجمنٹ نے عوام کو پریشان کر دیا‘سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام، گذشتہ چار ماہ سے شہر اور گردونواح میں گیس کی 16سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ سوئی گیس کے موسم کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے کیلئے اپنے صارفین کو گیس فراہم کررہاہے، گھریلو صارفین کو کھا نا تیارکرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے آن لائن کے مطابق رمضان المبا ر ک کی آمد کے باوجو د محکمہ سوئی گیس حکام کی مس مینجمنٹ سے صارفین سرپاء احجاج اور پریشان ہیں شہر اور گردونوح ،غلام محمد آباد ،مدن پورہ ،محلہ صدیق اکبر ٹاون نزدکلیم شہید پارک نواز پارک بلال پا ر ک چھوٹی اناسی کے ہزاروں رہائشی محکمہ سوئی گیس کے اقدامات کیخلاف سراپا احتجا ج. ہیںاہل علاقہ مکین ملک مصطفی ،حسین حیدر، ملک اشرف ،مولوی عبدا لیعقوب انصاری، سید عابد حسین شاہ بخاری،ملک محمد ارشد، ملک محمد اشرف، محمد اسامہ، محمد احسان‘ جانثار امینی‘ ملک لقمان،محمد فیصل رستم‘محمد احمد ملک ودیگر رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی یکسر تبدیلی کے باوجود سردیوں والے گیس لوڈشیڈنگ شیڈول نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام کو فی الفور اس صورت حال کا نوٹس لیکر ماہ رمضان المبارک میں سحروافطار میں گیس کی فراہمی کویقینی بنانا چاہیے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو سحری افطاری کے اوقات میں پریشانی سے نجات مل سکے اس وقت گیس کی جاری لوڈشیڈنگ کو ختم کر کے بہتر مینج کے ساتھ سحر افطار میں پریشانی سے بچایا جائے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے گھریلو صارفین کو موسم سرما (دسمبر سے فروری تک)میں دن میں تین اوقات پر گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کیا تھا مگرموسم تبدیل ہوگیا مگرگیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے ہی گیس مل رہی رہے اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موسم تبدیل ہونے کے باوجود محکمہ سوئی گیس اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی رہائشی علاقوں میں تقریبا 18 گھنٹے کی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سامنا ہے گھریلو صارفین کو صبح،دوپہراور شام گیس فراہم کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جو کہ گھریلو صارفین پر دسمبر سے فروری نفاذ کیا گیا تھا مگر یہ شیڈول اب تک جاری ہے شہریوں کاکہناہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی ایک سازش کے تحت گھریلو صارفین کو پریشان کررہے ہیں،جس کی وجہ صارفین مہنگی ایل پی جی دیگر لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں موسم کی تبدیلی کے بعد بھی رہائشی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ حکومت کی نا کامی ہے یا محکمہ کی حکومت کے خلاف سازش ہے اس سلسلہ میں شہریوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزارت پیٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی