Live Updates

انتخابات‘ پرامن ماحول بنانا حکومتی ذمہ داری ہے‘ آفتاب شیرپائو

عمران خان قانون کی حکمرانی کی بھاشن دیتے نہیں تکتے لیکن اس کا طرز عمل اس کے برعکس ہے‘ چیئرمین قومی وطن پارٹی کا خطاب

جمعرات 23 مارچ 2023 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے عدالتوں کا سامنا کرنے سے بچنے اور رکاؤٹیں پیدا کرنے پر عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی کی بھاشن دیتے نہیں تکتے لیکن اس کا طرز عمل اس کے برعکس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں حیات آباد پشاور میں سابقہ ناظم حاجی مسعود خٹک کی ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے صوبائی،ضلعی اور یوتھ ونگ کے رہنماء و کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔حکومت کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے عمران خان کی رضا مندی پر تبصرہ کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو اس حوالے سے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی کیونکہ وہ ماضی میں اپنے مخالفین کو چور کہہ کر ان سے مذاکرات کرنے سے انکاری تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے پرامن ماحول بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انھوں نے قبائلی اضلاع میں بے یقینی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ قبائلی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز کا اجراء کرے۔انھوں نے کہا کہ آٹے کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت کو چاہیے کہ زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کرے اورآٹے کی ترسیل میں شفافیت پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

انھوں نے کہا کہ رمضان میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے کیونکہ مہنگائی نے پہلے ہی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے اور ان کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت اپنے اخراجات اور وفاقی کابینہ میں کمی کرے۔انھوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اور بیوروکریسی بھی اپنے مراعات سے دستبردار ہو جائے تاکہ قومی خزانے پر بے جا بوجھ کم ہوسکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات