
پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات میں 18 فیصد کمی
پاکستان علاقائی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات چین کو کرتا ہے، اسٹیٹ بینک
جمعہ 24 مارچ 2023 18:10

(جاری ہے)
پاکستان علاقائی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات چین کو کرتا ہے جبکہ زیادہ آبادی والے ملک بھارت اور بنگلہ دیش پیچھے رہ گئے، تاہم پاکستان کی چین کے لیے برآمدات میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر منفی نمو دیکھی گئی، پاکستان خطے کے ممالک کے لیے کل برآمدات کا 55.77 فیصد چین کو بھیجتا ہے جبکہ باقی برآمدات دیگر 8 ملکوں کو کی جاتی ہیں۔
مالی سال 2023 میں جولائی سے فروری کے دوران پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 27.53 فیصد کم ہو کر ایک ارب 33 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ایک ارب 84 کروڑ ڈالر تھی، تاہم زیر جائزہ مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات بھی 37.38 فیصد گر کر 7 ارب 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔تاہم پاکستان کی افغانستان کے لیے برآمدات جولائی سے فروری کے دوران 17 فیصد اضافے کے بعد 34 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئیں، جو جولائی تا فروری 2021 میں 29 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں، چند برس قبل تک پاکستان کے لیے امریکا کے بعد افغانستان دوسرا بڑا برآمدی ملک تھا، اعداد و شمار میں زمینی راستے کے ذریعے ہونے والی برآمدات شامل نہیں ہیں۔افغانستان کے لیے برآمدات میں اگست 2021 میں کمی آنا شروع ہوئی تھی، حکومت نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد روپے میں درآمدات کی اجازت دی، روپے میں ہونے والی درآمدات اعداد و شمار میں شامل نہیں۔مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 118 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.