Live Updates

سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

kashif aziz bhutta کاشف عزیز بھٹہ جمعہ 24 مارچ 2023 16:55

سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب
سٹاک ہوم(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ۔2023ء) سویڈن کے دارلخکومت سٹاک ہوم میں آج 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں سفارتخانہ پاکستان کے سفارتی عملہ کے علاوہ سٹاک ہوم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، سویڈش مہمانوں اور مقامی میڈیا ارکان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز اکاؤنٹنٹ سفارتخانہ پاکستان سمیع اللہ خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ سینئر صحافی اور سماجی شخصیت کاشف عزیز بھٹہ نعت رسول مقبول پیش کی جس کے بعد قومی ترانے کی دھن پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد سمیت خآضرین نے قومی ترانہ پڑھا۔

حاضرین نے قومی ترانہ پڑھتے ہوئے اپنے وطن کے اس اہم موقع کو دلی طور پر محسوس کیا۔ اس کے بعد ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان رزاق تھیبو نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔

(جاری ہے)


 بعدازاں سفیرِ پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان اور رمضان المبارک کی دلی مبارکباد پیش کی اور اس موقع کی مناسبت سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہمارے پیارے وطن کے نظریے کی بنیاد رکھی گئی تھی ، پاکستانی ایک باہمت قوم ہے اور آج کا دن ہمیں اپنے آباواجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔

اسکے ساتھ ساتھ ہم اپنے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ یہ ملک آزادی کے علم کو ہمیشہ بلندیوں پر لہراتا رہے گا۔ خوشحالی اور کامیابیاں اس کے قدم چومیں گی اور یہ عالمی سطح پر اپنے وقار اور طاقت کو مزید تقویت دیتا رہے گا۔ سٹاک ہوم میں قائم انڈو پاک ایکومینیا کانگریگیشنل چرچ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مسیحی برادری کے ایک گروپ نے تقریب میں قومی ترانے پیش کئے جبکہ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے مسیحی برادری کو خصوصی تخائف بھی پیش  کئے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات