راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:45

راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ،شہریوں کے چہرے کھل اٴْٹھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار باش موسم خوشگوار ہوگیا ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر شہروں میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے

متعلقہ عنوان :