گاڑی کے سامنے بریک لگانے پر ایس ایچ او گجرات نے شہری کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:40

گاڑی کے سامنے بریک لگانے پر ایس ایچ او گجرات نے شہری کو گرفتارکرلیا
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) گاڑی کے سامنے سے کیوں گزرے، حادثہ ہوجاتا کون ذمہ دار ہوتا چلو تھانے! ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن گجرات کی گاڑی کو کراس کرنے اور سامنے سے گزرنے پر الائیڈ بینک جیل چوک کے مینجر کو ایس ایچ او کی موجودگی میں تھانہ اے ڈویژن کی پولیس گرفتار کرکے تھانے لے گئی، الائیڈ بینک کے گارڈ کا موقف ہے کہ ہم نے ایس ایچ او سے معذرت بھی کی ہے لیکن پھر بھی وہ مینجر کو اٹھا کر لے گئی ہیں،دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ اے ڈویثرن میڈم فرزانہ سے رابطہ پر انہوں نے بتایا کہ مینجر نے میری گاڑی کے سامنے اچانک بریک لگائی جس کی وجہ سے حادثہ کا ڈر تھا اگر خدا نخواستہ اسے کچھ ہوجاتا تو کون ذمہ دار تھا اسے سمجھانے کے لیے تھانے لے کر آئے ہیں ۔