کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا، الیکشن کمشنر سندھ

اتوار 26 مارچ 2023 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیںاعجاز انور چوہان نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشنز میں تعینات رہی، خیرپور ٹائون کمیٹی کوٹ ڈیجی سے متعلق ڈی آر او سے رابطہ کیا، ڈی آر او خیر پور نے واقعہ کی تردید کی ہے۔الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کے مطابق ڈی آر او خیر پور کے مطابق تمام ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔