اتر پردیش :ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کو نماز تراویح ادا نہیں کر نے دی

اتوار 26 مارچ 2023 21:20

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) ہندوتوا دہشت گرد گروپ بجرنگ دل کے کارکنوں نے بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کو نماز تراویح پڑھنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بجرنگ دل کے غنڈوں نے ریاست کے ضلع مراد آباد کے لاجپت نگر میں واقع ذاکر حسین نامی ایک مسلمان کے گھر پر دھاوا بول دیا جو گھر پر نماز تراویح کی امامت کر رہے تھے۔ غنڈوں کی قیادت بجرنگ دل کے رہنما روہن سکسینہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے نماز تراویح روک دی ۔ بعد ازاں ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم بھی ذاکر حسین کے گھر پہنچی اور انہیں نماز تراویح ادا کرنے سے منع کیا۔