پنجگور کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

اتوار 26 مارچ 2023 23:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) پنجگور ناگ میں ٹریفک حادثہ پی پی ایچ آئی پنجگور کا ایک ملازم جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،زخمی ریحان خالد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی پی ایچ آئی پنجگور کے ملازم ریحان خالد اور زوہیب رضا کوئٹہ سے پنجگور آرہے تھے کہ ناگ کے مقام پر انکی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی زمباد گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پی پی ایچ آئی کا انٹرنل آڈیٹر زوہیب رضا شہید ہوگئے جبکہ فنانس آفیسر ریحان شدید زخمی ہوگئے جنہیں بعدازان کراچی منتقل کردیاگیا ۔