اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر دست خط

معاہدے سے اسرائیلی کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات میں سرکاری ٹینڈرز تک رسائی حاصل کرنے کی بھی اجازت ملے گی،بیان

پیر 27 مارچ 2023 16:41

اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر دست خط
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے اتوار کے روز آزاد تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دستاویز پردست خط کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی جانے والی قریبا 96 فی صد اشیا پرمحصولات میں کمی یا ان کا خاتمہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے پہلی مرتبہ گذشتہ سال مئی میں معاہدہ طے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس میں 2020 میں امریکاکی ثالثی میں طے شدہ معاہد ابراہیم کے تحت تعلقات معمول پر آنے کے بعد دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کاعزم کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے سے اسرائیلی کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات میں سرکاری ٹینڈرز تک رسائی حاصل کرنے کی بھی اجازت ملے گی۔اسرائیل کی طرف سے وزیرخارجہ ایلی کوہن اور یو اے ای کی طرف سے اس کے سفیرمحمد الخاجہ نے آزاد تجارت کے ذیلی ٹیرف معاہدے پردست خط کیے ہیں۔ایلی کوہن نے اس موقع پرکہا کہ اس سے متحدہ عرب امارات کیساتھ رابطے مضبوط ہوں گیاوراسرائیل مزید عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کے لیے کام کررہا ہے۔