آٹھ ماہ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 148 ملین سے زیادہ نمازیوں کی آمد

دی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف میں مسجد نبوی میں زائرین کی تعداد کو بڑھانا بھی شامل ہے،رپورٹ

پیر 27 مارچ 2023 16:41

آٹھ ماہ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 148 ملین سے زیادہ نمازیوں کی ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) ماہ محرم کے آغاز سے رواں سال 1444 ہجری کے 30 شعبان تک مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 148 ملین سے زیادہ نمازیوں کی آمد ہوچکی ۔

(جاری ہے)

مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی نے بتایا کہ صرف ماہ شعبان میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں 24 ملین افراد حاضری دے چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایجنسی اپنے تمام شعبوں کے ساتھ آنے والے نمازیوں اور زائرین کو اعلی ترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف میں مسجد نبوی میں زائرین کی تعداد کو بڑھانا بھی شامل ہے۔