
پاکستان میں چینی ٹیکنالوجی کے تحت مکئی اورسویا کی بوائی مکمل
بہترین پیداواردینے والی ٹیکنالوجی کو پاکستانی سائنسدانوں نے مقامی حالات کے مطابق مزید بہتربنایا ہے
منگل 28 مارچ 2023 16:53

(جاری ہے)
2022 کے موسم بہار میں 400 ایکڑ اراضی کے مقابلے میں اس سیزن میں گزشتہ سال کی نسبت زیر کاشت رقبے میں 175 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر محمد علی رضا نے بتایا کہ اس سال ہم نے تین صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبر پختوانخواہ کے میں کاوش کی ہے ۔ خاص طور پر پنجاب میں مکئی اور سویا بین کی پٹی کے انٹرکراپنگ ٹرائلز 50 مختلف مقامات پر کیے جا رہے ہیں جن میں خیرپور ٹامیوالی، بہاولپور، پاکپتن، وہاڑی، گوجرہ، شیخوپورہ، لیہ، لودھراں وغیرہ شامل ہیں۔ سندھ میں بدین، حیدر آباد، ٹنڈوجام، جام شورو وغیرہ جبکہ خیبر پختوانخواہ میں، چارسدہ، صوابی اور مردان میں 6 مقامات پر اس کے ٹرائلز کئے گئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 600 سے زیادہ پاکستانی کسانوں نے این آر سی آئی کے سائنسدانوں سے فون/آن لائن رابطہ کیا ہے تاکہ ان کی اپنی زمین پر مکئی،سویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کے امکانات کے بارے میں دریافت کیا جا سکے۔ڈاکٹر محمد علی رضا نے کہا یہ ٹرائلز اس انٹرکراپنگ سسٹم کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں اور پالیسی سازوں میں اس کے فوائد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مکئی اور سویا بین کے علاوہ مختلف قسم کی فصلیں جیسے گندم، گنا، توریا، کلور اور چنے کو بھی این آر سی آئی کے تحت مخلوط کاشت کی تحقیق میں شامل کیا جا رہا ہے جو پاکستان میں فصلوں کی پیداوار اور مٹی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے مقامی سائنسدانوں کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِصدارت سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام اور گندم خریداری پلان بارے اجلاس،مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس
-
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،مقررین
-
وزیرزراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی زیر صدارت زرعی پنجاب پروگرام کے منصوبوں پر اجلاس ، پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے کی ہدایت
-
مارکیٹ میں گندم کی 2300 روپے فی من فروخت سے کسانوں کومالی نقصان ہو رہا ہے، مرکزی کسان تحریک
-
ملک میں لمپی سکن بیماری کی پہلی لوکل ویکسین تیار کرلی گئی
-
وزیراعلی پنجاب کے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی پیکیج
-
کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
-
31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی،سیکرٹری زراعت
-
وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف ..
-
شتر مرغ فارمنگ کے ذریعے لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز شا ندار منافع حاصل کر سکتے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.