
چین، پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کی درخواست پر کام کر رہا ہے، وزارت خزانہ
جمعرات 30 مارچ 2023 18:16

(جاری ہے)
ایسے وقت میں جب پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، اب تک واحد مدد اس کے دیرینہ اتحادی چین کی جانب سے ہی آئی ہے جس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پہلے سے ہی جمع کرائے گئے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کی ہے۔
پاکستان کیلئے دیگر مالیاتی ذرائع کا سلسلہ بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کا اجرا انتہائی اہم ہے، دونوں فریقین رواں برس فروری کے اوائل سے ہی ایک ارب 10 ڈالر قرض کے اجرا کے لیے بات چیت کر رہے ہیں جوکہ 2019 میں ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کا حصہ ہیں۔اِس قسط کے اجرا کیلئے آئی ایم ایف کی بقیہ شرائط میں سے ایک پاکستان سے قرض کی ادائیگی کیلئے بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔دریں اثنا حکومت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بیرونی فنانسنگ میں پیش رفت ہوئی ہے۔یہ بیان وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی جانب سے پارلیمانی پینل کے سامنے دیا گیا جس میں اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے میں متحدہ عرب امارات کی دلچسپی کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.