Live Updates

مسلم لیگ (ن)کو اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر سزا اور عمران خان کو کام نہ کر انے پر ریلیف مل جاتاہے ، عابد شیرعلی

عمران خان نیازی کا دور ختم ہوگیا ہے ، لوگ نوازشریف کو یاد کررہے ہیں ، عمران نیازی کو سیاسی میدان میں شکست دیں گے ، سابق وزیر مملکت کا خطاب

جمعرات 30 مارچ 2023 19:16

مسلم لیگ (ن)کو اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر سزا اور عمران خان کو ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کو اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر سزا اور عمران خان کو کام نہ کر انے پر ریلیف مل جاتاہے ،عمران خان نیازی کا دور ختم ہوگیا ہے ، لوگ نوازشریف کو یاد کررہے ہیں ، عمران نیازی کو سیاسی میدان میں شکست دیں گے ۔

وہ گزشتہ حاجی ہاؤس ڈھوک رتہ میں پاکستان مسلم لیگ نواز و پی پی سولہ کے امیدار ناصر بٹ سے ملاقات ور بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ نواز راولپنڈی کی قیادت سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر حافظ عبد اللہ بٹ طاہر جمیل ابوبکر بٹ موسی بٹ حمزہ بٹ ناصر میر شیخ ارسلان حفیظ مرزا منصور بیگ مقبول خان قومی اسمبلی کے امیدوار سجاد خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ آج لوگ قائد نواز شریف کو یاد کرتے ہیں ،پاکستان کے غیور عوام جانتے ہیں کہ کون ملک کے ساتھ مخلص ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نیازی کا دور ختم ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ملک میں ترقی چاہتے پیں جبکہ عمران غنڈہ گردی اور لاقانونیت چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم عمران نیازی کو سیاسی میدان میں شکست دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ نام نہاد لیڈرز کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ عابد شیر علی نے کہاکہ راولپنڈی کے اہم حلقے پی پی سولہ میں ناصر بٹ کامیاب ہوں گے ،ناصر بٹ نواز شریف کے سپاہی اور شہباز شریف کے بھائی ہیں، مشکل وقت میں ہر لمحہ قائد نواز شریف کے ساتھ رہے ہمیں ناصر بٹ پر فخر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات