چچا کی ڈانٹنے پر بھتیجے کی خودکشی، موت کا سن کر چچا نے بھی خود کشی کرلی

ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔پولیس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 1 اپریل 2023 15:14

چچا کی ڈانٹنے پر بھتیجے کی خودکشی، موت کا سن کر چچا نے بھی خود کشی کرلی
مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ ،اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل 2023ء) چچا کی ڈانٹنے پر بھتیجے نے خودکشی کرلی ، موت کا سن کر چچا نے بھی خود کشی کرلی۔جیو نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مالاکنڈ کے علاقے پلئی میں پیش آیا۔جہاں پر چچا نے اپنے اٹھارہ سالہ بھتیجے کو ڈانٹا۔چچا کے ڈانٹنے پر نوجوان لڑکے نے موت کو گلے لگا لیا۔پولیس کے مطابق بھتیجے کی خودکشی کا سن کر کے چچا نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔پورے خاندان میں واقعے کے بعد سوگ کا سماں ہے ۔ دوسری جانب پشاورکے تھانہ تہکال کی حوالات میں قیدی نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی،ملزم نے گلے میں رومال ڈال کر زندگی کاخاتمہ کردیا،پولیس کے مطابق پشاورکے تھانہ تہکال کی حوالات میں قیدی نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمدعارف کے نام سے ہوئی،جو تہکال کارہائشی ہے،جنہیں فجرکے وقت گرفتارکیا تھا،جس کے دوساتھی موٹرسائیکل پرفرارہوئے،جاں بحق شخص رہزن ہے،جو واردت کی غرض سے اپنے ساتھیوں سمیت موجود تھے،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص مبینہ طورپر آئس کانشہ بھی کرتاتھا،جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا،پولیس نے گرفتاری کیوقت ملزم سے پستول بھی برآمدکیاتھا،جاںبحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ضلع تھرپارکر تحصیل اسلام کوٹ کے نواہی گاؤں بورلی موسیپوٹا میں نوجوان لڑکی نے مبینہ خودکشی کر لی۔ گاؤں بورلی موسیپوٹا کی رہائشی 22 سالہ شکیلہ بنت ہوتھی میگہواڑ نے اپنے گھر کے اندر گلے میں پھندہ ڈال کر مبینہ خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق تاحال خودکشی کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔