Live Updates

جنگ کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیراطلاعات

تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کے دفاع کیلئے کردار ادا کیا، انہوں نے ایک ایسا کردار ادا کیا ہے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا؛ عطاء تارڑ کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 13 مئی 2025 11:17

جنگ کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیراطلاعات
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں۔ ہم نیوز کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں سمیت میں تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، جن کا تحریک انصاف سے بھی تعلق ہے جنہوں نے افواج پاکستان، ملک کی سالمیت، ملک کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کیا، میں ان سب کو سلیوٹ کرتا ہوں، انہوں نے ایک ایسا کردار ادا کیا ہے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے بھی اپنی تقریر مین اس کا ذکر کیا۔

اسی طرح ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا بھی کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے اپنے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے فتح سے نوازا، خاص طور پر نوجوانوں کے شکرگزار ہیں جو سوشل میڈیا پر فرنٹ لائن سولجر اور سائبر جنگجو بن کر پاکستان کیلئے لڑے، پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے افواج ہاکستان کی حوصلہ افزائی کی، نوجوان انفارمیشن وار فیئر میں فرنٹ لائن سولجر ہیں ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم ان نوجوانوں کے مقروض ہیں جنہوں نے آپریشن کے دوران سائیبر وار میں دشمن کا مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ، اودھم پور، پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا، بھارت نے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، پاکستان ائیر فورس نے ان بیسز کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر میزائیل داغے گئے تھے، پاکستان ائیر فورس نے کامیابی کے ساتھ بھارت کے S400 کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 ملٹری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات