
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
یو این
منگل 13 مئی 2025
04:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں ایک یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقے میں مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی بحال کرنے کے مطالبات کا اعادہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ سے امریکی یرغمالی ایڈن الیگزنڈر کی رہائی اور ہولناک ابتلا کے بعد اپنے اہلخانہ سے یکجائی ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
باقیماندہ یرغمالیوں کو بھی فوری رہا کرنا اور غزہ میں مستقبل جنگ بندی کا قیام ضروری ہے۔ تمام یرغمالیوں سے انسان دوست اور وقار پر مبنی سلوک روا رکھا جانا چاہیے۔
21 سالہ ایڈن الیگزنڈر امریکہ اور اسرائیل کی دہری شہریت رکھتے ہیں اور 7اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں اغوا ہونے سے قبل وہ اسرائیل کی فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
(جاری ہے)
انسانی امداد بحال کرنے کا مطالبہ
سیکرٹری جنرل نے اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری، تیزرفتار، بلارکاوٹ اور محفوظ انداز میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔
شہریوں کو امداد کی فراہمی لازمی اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے مصر، قطر اور امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں کو بھی سراہا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ آج ہونے والی اس رہائی کو ایسے جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام میں لائیں جس سے تمام یرغمالیوں کی واپسی اور جنگ بندی ممکن ہو سکے، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا راستہ کھلے اور لوگوں کی تکالیف میں کمی آئے۔
یاد رہے کہ غذائی تحفظ کے ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ غزہ کی تمام آبادی کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔ اگر جنگ جاری رہی اور انسانی امداد کی فراہمی بحال نہ ہو سکی تو شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔

مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.