
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
یو این
منگل 13 مئی 2025
00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) امریکہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والے تارکین وطن کو رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی میں مدد فراہم کر رہا ہے جس کے لیے ادارے کو امریکہ کی حکومت نے درخواست کی ہے۔
'آئی او ایم' نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کی درخواست پر ادارہ ان لوگوں کی واپسی کے لیے ایک مضبوط اور حقوق پر مبنی طریقہ کار سے کام لے رہا ہے جس کے ذریعے تارکین وطن کو پیچیدہ عالمی مہاجرتی نظام میں اپنی راہ نکالنے، اپنی زندگیوں پر اختیار اور آگاہی پر مبنی فیصلوں میں مدد ملتی ہے۔
یہ اعلان ایسے موقع پر آیا ہے جب امریکہ غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اقدامات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے جو تقریباً 10 سال پہلے صدر ٹرمپ کی پہلی حکومت کے آغاز پر شروع کی جانے والی پالیسی کا تسلسل ہے۔
(جاری ہے)
رواں سال جنوری میں دوسری مدت کے لیے امریکہ کی صدارت سنبھالنے کے بعد امریکہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں، گرفتاریوں اور ملک بدری کی صورت میں سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
جمعے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک میں مقیم غیرقانونی غیرملکیوں کی رضاکارانہ ملک بدری کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام شروع کرنے کے انتظامی حکم پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت انہیں واپس جانے کے لیے مفت فضائی پرواز کی سہولت اور کچھ رقم بھی دی جائے گی۔
'آئی ایم او' کی پالیسی
'آئی او ایم' نے بتایا ہے کہ اس کا کام یہ یقینی بنانا ہے کہ جن لوگوں کے پاس واپسی کے لیے درکار ذرائع اور وسائل نہیں ہیں وہ محفوظ، باوقار اور آگاہ طور سے واپس جا سکیں۔
ادارے نے واضح کیا ہے کہ امریکہ ترک وطن کے حوالے سے اپنی پالیسیاں خود متعین کرتا ہے۔ 'آئی او ایم' نہ تو لوگوں کو ملک بدر کرنے میں سہولت دیتا ہے اور نہ ہی ایسے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کام میں ادارے کی شمولیت اسی وقت شروع ہوتی ہے جب کوئی فرد اس کی مدد لینے کے لیے آگاہی پر مبنی رضامندی کا اظہار کرتا ہے۔
ایسے مواقع پر ادارہ یہ یقینی بناتا ہے کہ لوگوں کے پاس درست اطلاعات اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق ضروری خدمات تک رسائی ہو۔
انسان دوست اور منظم مہاجرت
'آئی او ایم' کا قیام 1951 میں عمل میں آیا تھا اور یہ ادارہ انسان دوست اور منظم مہاجرت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔
ادارہ کئی دہائیوں سے 100 سے زیادہ ممالک میں تارکین وطن کو رضاکارانہ واپسی میں مدد دینے کے پروگراموں پر کام کر رہا ہے۔ ان پروگراموں سے وہ لوگ استفادہ کرتے ہیں جن کے پاس اپنے آبائی ملک میں محفوظ اور باوقار واپسی کے لیے درکار وسائل اور قانونی راستے نہیں ہوتے۔
'آئی او ایم' نے کہا ہے کہ امریکہ سے واپسی کے خواہش مند بہت سے تارکین وطن کے پاس پیچیدہ نظام میں اپنی راہ بنانے کے لیے خاطرخواہ راستے اور وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ ادارے کے اس اقدام سے انہیں حفاطت اور وضاحت کے ساتھ اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
-
اسرائیلی امدادی پابندیوں سے غزہ میں قحط کا بڑھتا خطرہ
-
جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں چلے گی، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.