Live Updates

قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار

ہمارے جوابی حملوں کے بعد امریکہ کو احساس ہوا کہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے، بھارت کو احساس ہوا کہ ان کا اندازہ غلط تھا اور انہیں کتنا نقصان ہوا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 13 مئی 2025 11:09

قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مئی 2025)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا،ہمارے جوابی حملوں کے بعد امریکہ کو احساس ہوا کہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے،غیرملکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے عملی طور پر دیکھا کہ پاک بھارت فضائیہ کے درمیان کیا ہوا اور ہم پہلی بار بھارتی جارحیت کا رد عمل دے رہے تھے۔

بھارت کو احساس ہوا کہ ان کا اندازہ غلط تھا اور انہیں کتنا نقصان ہوا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا تاہم ہم بات چیت کے ذریعے خطے کے معاملات کا حل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہفتے کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ اور مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے۔

کیا آپ آمادہ ہیں اور میں نے کہا اگر بھارت دوبارہ جارحیت کا آغاز نہ کرے تو ہم نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکہ نے یقین دہانی کرائی کہ ہماری جانب سے جنگ بندی کی رضا مندی پر سیکرٹری روبیو بھارت سے دوبارہ تصدیق کریں گے۔ بات چیت کیلئے دونوں فریقین کو متفق ہونا ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی رات بھارت نے ہماری بیسز پر حملہ کیا تو صبرکا پیمانہ لبریز ہوا اس کے بعد وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا تھا۔

آپریشن بنیان مرصوص میں نواز شریف کی مشاورت بھی شامل تھی۔ بھارت نے 9 مئی کو ہمارے فضائی اڈوں پر حملہ کیا تو وزیراعظم نے کہا اب بہت ہوچکا،ہمارا جواب کے حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا،اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پورے آپریشن میں صدر ن لیگ نوازشریف کی مشاورت شامل تھی۔ ہم نے متحدہو کردنیا کو ایک پیغام دینا تھا جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے انکے طیارے گرائے تھے۔

نائب وزیراعظم نے کہا تھاکہ 5 مئی تک ہرکوئی کہتا تھا صبروتحمل کامظاہرہ کریں۔ ہم نے سب کو کہا تھا ہم پہل نہیں کریں گے۔ ہم نے کہا تھا اگر حملہ ہواتو جواب ضرور دیں گے ہم نے جوکہا وہی کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کشیدگی کے دوران دیگرممالک درخواست کررہے تھے کہ ہم بھارت سے بات کرتے ہیں مگر بھارت کسی کی سننے کو تیار نہیں تھا۔ان کا کہنا ہے کہ 8 مئی کوہم نے انکے 29 ڈرونز گرائے پھر۔نائب وزیر اعظم نے اپنے بیان میںمزید کہا تھاکہ پہلگام واقعے کے وقت میں وزیراعظم شہبازکے ہمراہ انقرہ میں تھا۔ ہم نے واقعے کے بعد 100 سے زائد سفارتکاروں سے رابطے کئے اور اپنی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش سے آگاہ کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے دیگرجماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی۔ 

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات