Live Updates

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کاامکان

ہفتہ 1 اپریل 2023 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کاامکان ہے، صوبے کے بیشتراضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کہیں پر ہلکی کہیں پر گرچ چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، چترال ،دیر،مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ اورکوہستان میں بھی بارش متوقع ہے، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبت آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں بارش متوقع ہے جبکہ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرم،کرک، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، شمالی وجنوبی وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے، پشاورمیں کم سے کم درجہ حرات15جبکہ زیادہ سے 21ڈگری سنٹی گریڈتک ریکارڈکئے جانے کامکان ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات