نوجوت سنگھ سدھو کو سزا پوری ہونے سے دو ماہ قبل ہی جیل سے رہا کردیا گیا

بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس سدھو کو 34 برس پرانے حادثے کے کیس میں ایک برس جیل کی سزا سنائی تھی اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا

ہفتہ 1 اپریل 2023 22:35

نوجوت سنگھ سدھو کو سزا پوری ہونے سے دو ماہ قبل ہی جیل سے رہا کردیا گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے پنجاب کے رہنما و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پٹیالا جیل سے رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس سدھو کو 34 برس پرانے حادثے کے کیس میں ایک برس جیل کی سزا سنائی تھی اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔سدھو 10 ماہ سے پٹیالا کی جیل میں قید تھے تاہم انہیں سزا پوری ہونے سے 2 ماہ قبل ہی رہا کردیا گیا۔جیل حکام نے بتایا کہ سدھوکی دو ماہ قبل رہائی جیل میں اچھے برتا ئوکے باعث عمل میں آئی۔رہائی پر کانگریس کے کارکنوں نے دھول کی تھاپ پر جیل کے باہر رہنما کا استقبال کیا۔