رمضان المبارک میں گراں فروشی، کریٹیکل مارکیٹس کی نشاندہی مکمل

ْڈپٹی کمشنر لاہور نے 18 افسران پرمشتمل کرٹیکل مارکیٹس ٹاسک فورس بنا دی ،کریک ڈائون کا حکم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاوہ کریٹکل مارکیٹس کی نگرانی سپیشل ٹاسک فورس بھی کرے گی‘ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

پیر 3 اپریل 2023 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2023ء) رمضان المبارک میں گراں فروشی، ڈی سی لاہورکی ہدایت پر کریٹیکل مارکیٹس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ،ڈپٹی کمشنر لاہور نے 18 افسران پرمشتمل کرٹیکل مارکیٹس ٹاسک فورس بنا تے ہوئے کریک ڈائون کا حکم دیدیا ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاوہ کریٹکل مارکیٹس کی نگرانی سپیشل ٹاسک فورس بھی کرے گی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ مجسٹریٹ سیف الرحمن کو مون مارکیٹ گلشن راوی،حکیماں والا بازار ساندہ اور جوئے شاہ ملک منیر روڈ کی نگرانی کریں گے،مجسٹریٹ شبیر میر ٹیمپل روڈ پرانا مزنگ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی پی ایم ڈبلیو مدثر گجر ٹھوکر نیاز بیگ نزد ماڈل بازار کی مانیٹرنگ کریں گے،مین بازار گرین ٹان، نشتر کالونی بازار اور کچا جیل روڈ پر مجسٹریٹ فرحت عباس فرائض سرانجام دیں گے،جی ٹی روڈ ونڈالا اور شاہدرہ میں مجسٹریٹ ناصر محمود جبکہ قلعہ لکشمن سنگھ میں مجسٹریٹ ناصر محمود نگرانی کریں گے،آر اے بازار کینٹ، بیدیاں روڈ پر مجسٹریٹ راو نعمت علی کی ڈیوٹی ہو گی۔

(جاری ہے)

رافعہ حیدر نے بتایا کہ نشاط کالونی مارکیٹ اور علی پارک نادرآباد میں مجسٹریٹ محمد علی ذمہ داریاں نبھائیں گے،مجسٹریٹ شیلوک انور دھرمپورہ بازار، صدر بازار کینٹ،غوث اعظم بازار شیر پاو پل کا علاقہ دیکھیں گے،مجسٹریٹ عمر چیمہ مین بازار رائے ونڈ سٹی کی نگرانی کریں گے،مجسٹریٹ انعم چودھری مین بازار ٹان شپ ،کوٹھا پنڈ فیصل ٹان کی نگرانی کریں گے،مجسٹریٹ سید اقبال شاہ بخاری مارکیٹ وحدت روڈ ، برکت مارکیٹ اور مین مارکیٹ گلبرگ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے،مکہ کالونی بازار، اچھرہ،گنج بخش روڈ اچھرہ میں مجسٹریٹ وقار رحمان ڈیوٹی کریں گے،کرول بازار اور مین جی ٹی روڈ باغبانپورہ کی نگرانی مجسٹریٹ پارس زبیر کریں گے،شالیمار گول چکر، گنج بازار مغلپورہ میں مجسٹریٹ عارف محمود ڈیوٹی سرانجام دیں گے،مجسٹریٹ فیصل وٹو مین بازار شیر شاہ کالونی، مجسٹریٹ ڈاکٹر صابر رام گڑھ بازار،آستانہ نقشبندی بازار،داروغہ والا کو دیکھیں گے۔

ڈی سی لاہور نے مزید بتایا کہ نیو مزنگ سمن آباد اور پکی ٹھٹھی بازار کی نگرانی تنویر عباس کریں گے،کسی بھی مارکیٹ میں گراں فروشی کی شکایت پر متعلقہ افسران ذمہ دار ہوگا،عوام کو اشیا ضروریہ کی بلا تعطل اور ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں،دوکانداروں سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔