آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے

ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اس حوالے سے مل بیٹھ کر معاملات طے کریں،سپریم کورٹ جو کہے گی وہ تو ماننا ہوگا البتہ خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔گورنر خیبرہختونخوا حاجی غلام علی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 اپریل 2023 16:58

آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2023ء) گورنر خیبرہختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ موجوہ آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے۔انہوں نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہی ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اس حوالے سے مل بیٹھ کر معاملات طے کریں۔حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جو کہے گی وہ تو ماننا ہوگا البتہ خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔

فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے والے پی ٹی آئی بتائے کہ کیا ایسے حالات میں انتخابی مہم چلانا بھی ممکن ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے حالات میں بہت فرق ہے ۔ہمارے صورے میں کوئی ایسا دن نہیں جب دہشتگردی کا واقعہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ میں نے تاریخ دینی ہے۔الیکشن وفاقی و صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن نے کرانا ہے۔

نگران صوبائی حکومت کا خط میں نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو بھیجا۔الیکشن کے حوالے سے ہمیں ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرنا ہوں گے۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے چار قومی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 سے حاجی غلام احمد بلور، این اے 30 سے سید عاقل شاہ، این اے 29 سے ارباب زین جبکہ این اے 28 سے ثاقب اللہ خان چمکنی امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح سوات کے صوبائی حلقے پی کے 5 (پی کے 6) سے شیر شاہ خان، پی کے 6 (پی کے 5) سے عاصم خان اور مردان کے حلقہ پی کے 54 (پی کے 57) سے شیر افغان خان عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے دیگر بورڈ اراکین کی مشاورت سے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔