یوسف رضاگیلانی،شاہ محمودقریشی اورجاوید ہاشمی ملتان میں عید منائیں گے

جمعہ 21 اپریل 2023 15:13

یوسف رضاگیلانی،شاہ محمودقریشی اورجاوید ہاشمی ملتان میں عید منائیں ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2023ء) سابق وزیراعظم اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی ، سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی اور سینئر سیاسی رہنماءوسابق وفاقی وزیر مخدوم جاویدہاشمی حسب روایت اس برس بھی ملتان میں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضاگیلانی دربار حضرت موسی پاک شہید ، مخدوم شاہ محمودقریشی دربارحضرت بہاوالدین زکریااور مخدوم جاوید ہاشمی شاہی عید گاہ خانیوال روڈ ،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی بھی اسی عیدگاہ میں نمازعید ادا کریں گے۔یوسف رضاگیلانی اورشاہ محمودقریشی سیاسی سرگرمیوں کے باعث کئی روز سے اسلام آباد اور لاہور میں مقیم تھے۔